گوتم بدھ یونیورسٹی نے تمام طلباء ، اساتذہ ، ملازمین اور دیگر افراد کے لئے آن لائن کاونسلنگ فراہم کی ہے۔
اگر کوئی کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران تناؤ ، ذہن میں اتار چڑھاو ، نیند کی دشواریوں ، باہمی تعلقات میں تناؤ ، خیالات اور افعال کی ناپسندیدہ تکرار ، توجہ دینے میں دشواری ، پوسٹ ٹروما سے وابستہ تناؤ ، اذیت ، اچانک پریشانی ، افسردگی ، بلا اشتعال خوف ، امتحان کی بے چینی اور تناؤ ، اعتماد میں کمی وغیرہ کے علامات کو محسوس کرتا ہے تو ماہرین کی طرف سے مشورہ اور فون کے ذریعے علاج، رہنما ہدایت لے سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ، محکمہ نے ماہرین اور طبی ماہرین نفسیات کے نام اور فون نمبر جاری کردیئے ہیں۔