ETV Bharat / state

Hajj 2023 حج ٹرینر کے لیے آن لائن درخواست طلب، آخری تاریخ 27 مارچ - لکھنؤ خبر

حج کمیٹی کے ذریعہ ٹرینی سلیکشن کی آخری تاریخ 5 اپریل 2023 طے کی گئی ہے۔ ٹرینی کو ورچوول (آن لائن) تربیت دئے جانے کی ممکنہ تاریخ 15مارچ 2023 ہے۔ صرف آن لائن درخواست ہی منظور کی جائیں گی۔ آف لائن درخواستیں منظور نہیں ہوں گی۔

حج ٹرینر کے لیے ان لائن درخواست طلب
حج ٹرینر کے لیے ان لائن درخواست طلب
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 10:09 PM IST

لکھنو: اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری، ایکزیکٹیو افسر نے ایک مکتوب کے ذریعہ سے بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر کے توسط سے حج 2023 کے واسطے حج ٹرینی کی تربیت دئے جانے کے ضمن میں آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آن لائن درخواست کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ ہدایت کے مطابق آن لائن درخواست 17 مارچ 2023 کی صبح 11:00 بجے سے شروع ہو گئی ہے، جو 27 مارچ 2023 کو رات 23:59 بجے تک جاری رہے گا۔ آن لائن درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in پر کیا جائیگا۔
ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ ٹرینی سلیکشن کی آخری تاریخ 5؍اپریل 2023طے کی گئی ہے۔ ٹرینی کو ورچوول (آن لائن) تربیت دئے جانے کے ممکنہ تاریخ 15مارچ 2023ہے۔ صرف آن لائن درخواست ہی منظور کی جائیں گی۔ آف لائن درخواستیں منظور نہیں ہوں گی۔ اسی طرح 250حج درخواست دہندگان پر ایک ٹرینی کا انتخاب کیا جائے گا۔ تمام ضلعوں سے ٹرینیز کی نمائندگی ہوگی۔ کسی ضلع میں 250حج درخواست ہندگان کی تعداد کم ہونے پر بھی ایک ہی ٹرینی کا سلیکشن ہوگا۔ ایکس ٹرینرس جن کو گزشتہ تجربہ ہے ہو مناسب؍معقول معلومات ہو، کا انتخاب کیا جائیگا۔ گزشتہ برسوں میں جن کا بار-بار سلیکشن ہوا ہے، لیک جن ان کے ذریعہ اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ان کا سلیکشن نہیں کیا جائیگا۔
ٹرینر کے طور پر تعلیم یافتہ، ایماندار، ماہر، محنتی اور شیری زبان کے افراد کا سلیکشن کیا جائیگا۔ آن لائن درخواست کے وقت مقررہ خاکہ بھی اپ-لوڈ کرنا لازمی ہوگا جیسے پاس پورٹ سائیز تصویر، پاس پورٹ کا پہلا صفحہ، ویزا اور دو ڈوز ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ۔ ٹرینی کیلئے 27مارچ 2023کو اس کی عمر 60برس سے زائد نہ ہو۔ معقول تعداد میں خواتین کا بھی انتخاب کیا جائے، جس سے خواتین عازمین حج کو تربیت دے سکیں۔ درخواست دہندہ کے خلاف کسی بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود ہونے کی صورت میں ان کا انتخاب نہیں کیا جائیگا۔ حج ٹرینیز کی تربیت کیلئے سال 2018،2019 اور 2022 میں کسی ایک سال میں حج کیا ہو۔
انگریزی؍اردو، ہندی اور مقامی زبان بولنے اور سمجھنے میں ماہر ہو۔ حج و عمرہ کے ارکان سے مکمل واقفیت رکھتا ہو۔ ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح سے صحتمند ہو۔ بھیڑ؍گروپ کو خطاب کرنے اور قابو کرنے کا تجربہ ہو۔ کمپیوٹر کا علم ہو تاکہ حج سے متعلق اطلاعات؍معلومات کا تبادلہ، ای-میل، واٹس ایپ وغیرہ سہولیات اور عازمین سے مخلصانہ روابط قائم کر سکے۔جو درخواستیں صحیح و درست پائے جائیں گے ان میدواروں کا انٹرویو ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں ہوگا۔ اسسٹنٹ حج افسر؍حج اسسٹنٹ؍میڈیکل افسر؍خادم الحجاج میں گزشتہ برسوں میں حج پر جانے کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:Hajj 2023 یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ میں افسران اور ارکین کی ذمہ داری طے گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.