ETV Bharat / state

بارہ بنکی : مودی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ پر مخالفین کی شدید نکتہ چینی - Modi government

مودی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ پر آج حزب اختلا ف نے شدید نکتہ چینی کی ہے. سماجوادی پارٹی نے اس ایک برس کو نفرت پھیلانے والا سال قرار دیتے ہوئے حکومت کو تمام محاذ پر ناکام بتایا ہے. وہیں کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ مودی 2 حکومت کے پہلے برس میں جو بھی فیصلے لئے گئے ہیں اس سے ان کو تو سیاسی فائدہ ہوا ہے، لیکن سماج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے. وہیں بی جے پی رکن پارلیمان نے اس. موقع پر تمام قومی اور علاقائی کامیابیاں گنائیں اورحزب اختلاف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا.

مودی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ

author img

By

Published : May 30, 2020, 8:43 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی نشست سے رکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو نے مودی 2 حکومت کے ایک برس کی مدت کار کی تکمیل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں جو بھی کام کیا گیا ہے. اس سے سماج میں نفرت ، غریبی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے.

مودی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم بغیر سوچے سمجھے فیصلے لیتے ہیں. جس سے غریب، مزدور، کسان پریشان ہوتے ہیں. ان کی جانیں جاتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی اسی طرح لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس ایک برس میں وہ ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ لوگ آپس میں لڑ رہےہیں. انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول ہے جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ گویا خانہ جنگی ہو جا ئے ۔
وہیں کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ مودی 2 حکومت کی پہلے برس میں جتنے بھی کام ہوئے ہیں اس سے ان کو سیاسی فائدہ ضرور ہوا ہے. لیکن اس سے سماج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے. رام مندر فیصلے پر محمد محسن نے کہا کہ اس پر بی جے پی بلا وجہ اس کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے ۔

وہیں بارہ بنکی نشست سے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے مخالفین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے پاس کوئی مسلہ نہیں ہے. انہوں تمام علاقائی اور قومی کامیابیاں گنائیں اور کہا کہ ان مسئلوں کو کانگریس نے کبھی ختم کرنے کی کوشش نہیں کی، لیکن مودی 2 حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد چٹکیوں میں انہیں ختم کر دیا.

رکن پارلیمان نے مندرجہ ذیل حصولیا بیاں شمار کرائیں۔

راری نالے کی صفائی
بنکی کراسنگ پر انڈر پاسٹ پاس
کلیانی ندی کی کھدائی کا کام شروع
فتح پور میں بائی پاس کے لئے کام شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.