ETV Bharat / state

بدایوں: انسانی اسمگلنگ معاملے میں ایک خاتون سمیت دو گرفتار

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک بار پھر خواتین کی اسمگلنگ سے متعلق ایک معاملے سے پردہ فاش ہوا ہے۔ اس بار شاہ جہاں پور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو شادی کا فریب دے کراسے یہاں لاکر 50 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 5:50 PM IST

بدایوں:انسانی اسمگلنگ سے پردہ فاش، خاتون سمیت دو گرفتار

ضلع بدایوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقہ سے لائی گئی ایک لڑکی کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا گیا۔ پولیس کو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شہاہ جہاں پور سے ایک مرد و عورت سمیت لڑکی کے خریدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ معاملہ اسہیت تھانہ علاقہ کا ہے۔ اس علاقے کے تحت آنے والا گاؤں گڑھیا ہردو پٹی کے رہائشی راجویر نے بدھ کے روز ایک لڑکی کی سودے بازی کی تھی۔ اطلاع کے مطابق لڑکی کا تعلق شاہ جہاں پور کے میرانپور کٹرا علاقہ سے ہے۔ یہ سودہ بازی شہاہ جہاں پور کے کٹرا کے رہنے والی منجو دیوی اور کرشنپال نے کی تھی۔

پولیس کے مطابق ان دونوں نے لڑکی سے جھوٹا وعدہ کیا تھا کہ یہ اس کی شادی اچھے گھر میں کروا دیں گے۔جس کے بعد لڑکی ان کے ساتھ بدایوں آگئی، جہاں اسے راجویر پسند نہیں آیا۔ ماحول کو دیکھ کر وہ سمجھ گئی کہ اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد لڑکی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کو پورے معاملے سے آگاہ کروایا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت سننے کے بعد خریدار راجویر سمیت شاہ جہاں پور کے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بعد میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ملزم خاتون کا بیٹا انوپ پولیس حراست میں ہے۔ انوپ ہی وہ شخص ہے جس نے راجویر سے 50 ہزار روپئے لیے تھے۔ اس کے بعد اس کی ماں سمیت کرشنپال لڑکی کو یہاں لے کر آئے تھے اور راجویر کو سونپ دیا تھا۔

انسپکٹر چیترام ورما نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ کو معاملے کی جانکاری دے دی گئی ہے۔ فی الحال وہ پولیس کی نگرانی میں ہے۔ طبی جانچ سمیت دیگر قانونی کارروائی کے بعد اس کی سپردگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.