ETV Bharat / state

'ماڈل اسکول' میں اساتذہ کی کمی - ککڑی کھیرا گاؤں رامپور

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایک ایسا پرائمری اسکول ہے، جہاں ایک ٹیچر 120 بچوں کو پڑھاتے ہیں۔

ایک سو بیس بچوں پر ایک ٹیچر
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 7:48 PM IST

یہ اسکول ککڑی کھیڑا گاؤں میں واقع ہے جو کہ رامپور ضلع سے محض 20 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ تعلیم نے بیسک اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جن اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانے کے لیے منتخب کیا تھا، ان میں سے ایک اسکول ککڑی کھیڑا گاؤں کا بھی منتخب کیا گیا تھا۔

ایک سو بیس بچوں پر ایک ٹیچر

اس اسکول کو ماڈل اسکول ہوئے تقریباً آدھا سال بیت چکا ہے لیکن ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یہاں پر کوئی نہ تو جدید سہولیات موجود ہیں اور نہ یہاں ضرورت کے مطابق ٹیچرہے۔

درجہ اول سے لیکر درجہ پنجم تک اس اسکول میں تقریباٌ 120 بچے ہیں اور ان سب بچوں کو تعلیم دینے کے لئے بیسک تعلیم کی افسر کی جانب سے صرف ایک ٹیچر ہیں۔ یہ ٹیچر بھی ہندی سکشا متر کے تحت آئی ہیں۔

اسکول کے بچے کی تعداد 99 فیصد طلبہ یونیفارم میں تو نظر آتے ہیں، تاہم اسکول میں فرنیچر نہیں ہونے کے سبب یہ معصوم بچے گرمی، سردی اور برسات کی پرواہ کئے بغیر اپنے جوتے اتارکر چٹائیوں پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق انہوں نے رامپور ضلع کی بیسک شکشا ادھیکاری ایشوریہ لکشمی سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی گفتگو ان سے نہ ہوسکی۔

جب کہ حکومت کی جانب سے 'سب پڑھیں، سب بڑھیں؛ یا یہ کہ 'پڑھے گا انڈیا، تو بڑھےگا انڈیا' دیا گیا ہے، لیکن اسکول میں ضرورت کے مطابق ٹیچر نہیں ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے ککڑی کھیڑا گاؤں میں واقع پریشدیہ اسکول کو ماڈل اسکول میں تبدیل تو کیا گیا لیکن ماڈل نام کی آپ کو اس اسکول میں کوئی چیز نہیں ملے گی۔ اس اسکول کے ساتھ بیسک شکشا ادھیکاری کا سب بڑا اور بھدا مزاق یہ ہے کہ یہاں 120 بچوں پر صرف ایک ہی ٹیچر تعینات کی گئیں ہیں وہ بھی ہندی میڈیم کی شکشا متر۔ اس ماڈل اسکول کی حقیقت سے روبہ رو ہونے کے لئے دیکھئے رامپور کے ککڑی کھیڑا گاؤں سے ای ٹی بھارت کے نمائندے ابوالکلام کی یہ خصوصی رپورٹ۔

Body:وی او
ریاست کی یوگی حکومت گاؤں گاؤں تک تعلیم پہنچانے کے لئے کتنی سنجیدہ ہے اس کا اندازہ آپ رامپور شہر سے 20 کلومیٹر دور سید نگر بلاک کے ککڑی کھیڑا گاؤں میں جاکر آسانی سے لگا سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ محکمہ تعلیم نے بیسک اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کچھ پریشدیہ اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی میں سے ایک اسکول ککڑی کھیڑا گاؤں کا بھی منتخب کیا گیا تھا۔ اس اسکول کو ماڈل اسکول ہوئے تقریباً نصف سال سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نہ تو یہاں ماڈل نام کی آپ کو کوئی چیز ملے گی اور نہ ہی آپ یہاں کے تعلیمی معیار سے اس بات اندازہ لگا سکیں گے کہ یہ ماڈل اسکول ہے یا زمانہ قدیم کی کوئی پاٹھشالا۔
درجہ اول سے لیکر درجہ پنجم تک اس اسکول میں تقریباٌ 120 بچے ہیں اور ان سب بچوں کو تعلیم دینے کے لئے بیسک تعلیم کی افسر کی جانب سے صرف ایک ٹیچر کو ہی تعینات کیا گیا ہے اور وہ بھی ہندی میڈیم کی شکشا متر۔
اب آپ بخوبی اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہاں بچوں کو کس طرح تعلیم حاصل ہو رہی ہوگی۔
یہاں 99 فیصد طلبہ یونیفارم میں تو نظر آئیں گے لیکن اسکول میں فرنیچر نہیں ہونے کے سبب یہ معصوم بچے گرمی، سردی اور برسات کی پرواہ کئے بغیر اپنے جوتے اتارکر چٹائیوں پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہیں۔
اس اسکول سے متعلق وجوہات کو جاننے لئے ہم نے کئی مرتبہ رامپور ضلع کی بیسک شکشا ادھیکاری ایشوریہ لکشمی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن نہ تو وہ کبھی اپنے دفتر میں ہم سے ملیں اور نہ ہی انہوں نے ہماری ٹیلیفون کال کا کوئی جواب دینا مناسب سمجھا۔

Conclusion:ایسے میں سرکار کے یہ نعرے بالکل ہی کھوکھلے معلوم دیتے ہیں کہ 'سب پڑھیں، سب بڑھیں؛ یا یہ کہ 'پڑھے گا انڈیا، تو بڑھےگا انڈیا؛

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.