ETV Bharat / state

Ganja Recovered in Raebareli رائے بریلی میں ایک کوئنٹل گانجا برآمد، تین گرفتار - رائے بریلی میں گانجا سمگلر گرفتار

پولیس نے رائے بریلی سمیت پڑوسی اضلاع میں گانجہ فروخت کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان تینوں سے 20 لاکھ مالیت کا ایک کوئنٹل گانجا برآمد کیا ہے۔ Ganja Smuggler arrested in Raebareli

رائے بریلی میں ایک کوئنٹل گانجا برآمد، تین گرفتار

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 10:35 AM IST

رائے بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کے مل ایریا علاقے میں پولیس نے تین شاطر منشیات اسملگروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کوئنتل غیر قانون گانجا برآمد کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آلوک پریہ درشی نے جمعرات کو بتایا کہ پولس اسٹیشن مل ایریا اور اے این ٹی ایف پولیس ٹیم بارہ بنکی کی مشترکہ کارروائی کے دوران رتا پور چوراہے کے قریب سوئفٹ ڈیزائر کار میں سفر کرنے والے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مکیش راوت، شیوچرن اور ویبھو سنگھ کو مل کے علاقے میں ایک کوئنٹل غیر قانونی گانجے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کی قیمت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔ ملزم اسمگلروں کا ساتھی سنیل گوسوامی موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

پوچھ گچھ پر انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ اڑیسہ سے گانجا لا کر رائے بریلی اور آس پاس کے اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوئفٹ ڈیزائر کار کو وہ لوگ کرائے پر لائے تھے جس کے ذریعے وہ گانجا فروخت کرنے جارہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مل ایریا میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganja Smuggling in Sonbhadra سونبھدر میں چار اسمگلر گرفتار، لاکھوں کا گانجا برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.