ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور تھانہ کوتوالی شاہ گنج حلقہ کے گاؤں بھرولی میں پرانی رنجش کے پیش نظر ہوئے تنازعہ میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہائشی اشتیاق کا اپنے پڑوسی سے کسی بات کو لے کر پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، آج کسی بات کو لے کر دونوں کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا۔ اس دوران اشتیاق کے مخالف فریق نے غیرقانونی اسلحہ سے فائرنگ کردی جس میں اشتیاق اور اسامہ شدید زخمی ہوگئے، مقانی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے اسامہ کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ والد اشتیاق کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔