ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے امبیڈکر پارک میں انتظامیہ کی جانب سے نئے ای رکشا لون پر دینے کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
اس دوران جب رکشا پولر امبیڈکر پارک کے گیٹ پر جمع ہوئے تو انہوں نے گذشتہ دنوں پولیس کے ذریعہ ای رکشا سیز کیے جانے کو لے کر احتجاج کیا۔
پولیس نے ہنگامہ بڑھتے دیکھ کر مظاہرین پر لاٹھی چارج کر دیا، وہیں جب پولیس کی گاڑیاں مظاہرین کو روکنے کے لیے آئیں تو ایک رکشا پولر کے پیر پر پولیس کی گاڑی کا پہیا چڑھ گیا جس سے اس کے پیر کی دو انگلی ٹوٹ گئی۔