ETV Bharat / state

بریلی: ایک شخص کی کورونا کی پہلی رپورٹ مثبت، دوسری منفی - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے ضلع بریلی میں صحت محکمہ کو مسلسل دو دن میں دوسری خوشخبری ملی ہے۔ ضلع کے پہلے کورونا پازیٹیو شخص کی دوسری رپورٹ نگیٹیو پائی گئی ہے۔

پہلے کورونا پازیٹیو شخص کی دوسری رپورٹ نگیٹیو

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 6:58 PM IST

اس سے قبل اُس کی اہلیہ کی رپورٹ بھی نگیٹیو پائی گئی تھی۔ ابھی اُسکے خاندان میں والدین، بھائی اور بہن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ اب اس خاندان میں چھ افراد میں سے دو لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد باقی چار افراد کی رپورٹ لکھنؤ سے آنے کا انتظار ہے۔

دیکھیں ویڈیو

نوئیڈا میں سیزفائر کمپنی میں ملازم شخص گزشتہ 22 مارچ کو نوئیڈا سے بریلی واپس گھر آیا تھا۔ محلّہ کے لوگوں کی اطلاع پر 25 مارچ کو اُس شخص کا سیمپل لیا گیا۔ سُبھاشنگر علاقے میں رہنے والے شخص کی دو دن بعد 27 مارچ کو اُس کی رپورٹ پازیٹیو آ گئی۔

ضلع میں پہلے شخص کی کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد ہلچل مچ گئی اور لوگوں میں دہشت طاری ہو گئی۔ فوراً اُس شخص کو ہسپتال میں آئسولیٹڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس خاندان میں شخص کے والدین، اہلیہ، بھائی اور بہن کو بھی آئسولیٹڈ کیا گیا۔

بعد میں 31 مارچ کو خاندان کے باقی پانچ افراد کی رپورٹ بھی پازیٹیو آ گئی۔ ایک ہی خاندان کے چھ ممبران کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل پیدا ہو گئی۔اب خاندان کے سبھی چھ افراد کا دوسرا سیمپل جانچ کے لیئے بھیجا گیا تھا۔

کل اہلیہ کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی، جس کے بعد صحت محکمہ نے راحت کی سانس لی تھی۔ اب دوسرے دن کورونا متاثرہ شخص کی رپورٹ بھی نگیٹیو آنے کے بعد محکمہ صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ اب پورے خاندان کو کورونا کے اثر سے باہر لانے کے مثبت اور یقینی امکانات نظر آرہے ہیں۔ لیکن رپورٹ آنے سے قبل کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ بہرحال خاندان کے تمام چھ افراد کو ضلع ہسپتال کے آئسولیٹڈ وارڈ میں کورنٹین کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.