ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے اور حکومت سے موصول ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کے مذہبی پیشوا، محکمہ صحت کے افسران، دیگر سیاسی، سماجی وملی کارکنان کے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن نے کہا کورونا وائرس کی جانچ کے لئے ایک اور مشین بڑھانے کے لئے ہم گورننس سے پیسہ کے مطالبہ کیا ہے۔
اس بیماری کے سلسلے میں احتیاط برتنے اور بیداری کے لیے ہر سطح پر کام کیا جارہا۔
علی گڑھ انتظامیہ کی بھی کوشش ہے کہ شہر میں کہیں بھیڑ جمع نہ ہونے پائے جس کے لیے علی گڑھ کے اسکول، کالج، سینما گھر اور مال وغیرہ 2 اپریل تک کے لیے پہلے ہی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
علی گڑھ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی بھی پازیٹو مریض نہیں ملا ہے۔
حکومت کی ہدایت پر اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ملک کے ان 51 سینٹروں میں شامل ہیں ہے جہاں پر کورونا وائرس کی جانچ کی جارہی ہے۔
علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن نے بتایا کہ ’’ہماری جو مشین ہے اس میں ہم ایک گھنٹے میں 40 نمونے کی جانچ کر سکتے ہیں ہم چاہ رہے ہیں ایک اور مشین ہوجائے کیونکہ یہی ایک سنٹر ہے پورے مغربی اترپردیش میں، آگرہ، مظفرنگر، میرٹ سمبھل سب جگہ کا نہیں آتا ہے۔ تو ہم ایک مشین بڑھانے کے لئے گورننگ سے پیسہ مانگ رہے ہیں۔ ‘‘