پریاگ راج: امیش پال قتل معاملے میں پیر کو پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ساتھ ہی پولیس نے اس قتل کی سازش رچنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے مسلم بورڈنگ ہاسٹل کے طلبا رہنما صداقت خان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سنسنی خیز واقعے کی سازش صداقت خان کے کمرے میں ہی رچی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ صداقت خان پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، ابھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ صداقت کی گرفتاری کے بعد سے ہی سوشل میں پر ایک فوٹو وائرل ہورہا ہے جس میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور صداقت ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس وائرل تصویر میں صداقت کے ساتھ الٰہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین کی صدر رچا سنگھ بھی کھڑی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی اس معاملے میں رچا سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ یہ تصویر تین سے چار سال پرانی ہے۔
ہفتہ کو اکھلیش یادو نے ایوان میں امیش پال کے قتل کا معاملہ اٹھا کر حکومت کو گھیرنے کی سخت کوشش کی۔ لیکن، اب اسی واقعے کی سازش کے الزام میں گرفتار صداقت کی اکھلیش یادو کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے۔ پولیس کمشنر رامیت شرما نے پیر کی شام انکاؤنٹر کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ کی منصوبہ بندی غازی پور کے رہائشی صداقت خان کے ہاسٹل کے کمرے میں کی گئی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ اس سے پوچھ گچھ میں پولیس کو کئی اہم سراغ بھی ملے ہیں۔ اسی دوران پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش میں وہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر گر گیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا جسے پولیس نے ہسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس سنسنی خیز واقعے کو انجام دینے والے تمام افراد پر 50 ہزار روپے تک کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل کیس کے ملزمان اور پولیس کے درمیان تصادم، ایک ملزم ہلاک