ETV Bharat / state

Police Encounter In Noida پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی، دوسرا فرار

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:24 PM IST

نوئیڈا میں پولیس اسٹیشن سیکٹر -39 میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران ایک شاطر شرپسند کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مفرور شرپسند کی تلاش جاری ہے ۔دوسری طرف انکاونٹر کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی، دوسرا فرار

نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں پولیس اسٹیشن سیکٹر -39 علاقے میں انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس کے قریب سے چوری اور لوٹے گئے موبائل فونز، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کر لئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون I) شکتی اوستھی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سیکٹر-39 کی پولیس چیکنگ کر رہی تھی تبھی کچھ شرپسندوں کو سامنے سے موٹر سائیکل پر آتے دیکھا گیا۔ مشکوک ہونے پر پولیس نے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدمعاش تیزی سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے شرپسندوں کو گھیر لیا۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر شرپسندوں نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ پولیس کی طرف سے چلائی گئی گولی ایک بدمعاش امیت ولد سریش کی ٹانگ میں لگی، جو جہانگیر پور ضلع، بلند شہر کا رہنے والا ہے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، وہ نابالغ بتایا جاتا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پولیس نے اس کے پاس سے ایک موٹر سائیکل، ایک بیگ، لوٹے ہوئے دو موبائل فون، دیسی ساختہ پستول اور کارتوس برآمد کر لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان شرپسندوں کے خلاف نیشنل کیپیٹل ریجن میں ایک درجن سے زیادہ کیس درج کئے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اس گینگ کے لوگ زیادہ تر میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Fake Passport مراد آباد میں روہنگیائی باشندہ پرفرضی پاسپورٹ بنانے کا الزام، مقدمہ درج

علاوہ ازیں سیکٹر 63 پولیس نے بند کمپنی کے پاس سے غیر قانونی طمنچہ کے ساتھ سونو ولد پنٹو کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس پر پہلے سے کئی مقدمے درج ہیں۔پولیس نے اس کے پاس سے ایک طمنچہ اور ایک عدد زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.