سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی امت یادو کے فلیٹ میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
امت یادو کے فلیٹ میں راکیش نامی شخص کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔
حضرت گنج کے لاپلاس اپارٹمنٹ میں دیر رات برتھ ڈے پارٹی کے دوران فلیٹ میں فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ امت یادو شاہجہاں پور سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی ہیں۔