دارالحکومت لکھنو کے تھانہ چنھٹ میں کیمیکل فیکٹری میں ہوئے دھماکے سے ایک شخص کی موت ہوگئی، جب کہ وہاں موجود لوگوں میں دھماکے کی آواز سے افرا تفریع ماحول پیدا ہو گیا۔
جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے یہ دھماکہ ہوا۔کیمیکل فیکٹری میں کام کرنے والا ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ جب کہ دیوار کے قریب موجود دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔
زور دار دھماکے کی آواز سے ہلچل مچی گئی تھی اور دور دراز کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، گیس کی تیز مہک سے لوگوں کی آنکھیں نہیں کھل پا رہی تھیں۔
وہیں مقامی لوگوں نے شدید احتجاج شروع کردیا اور لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیکٹری کے اندر بہت سے دوسرے مزدور کام کر رہے ہیں، جس کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔
پولیس نے لوگوں کو فیکٹری کے آس پاس کھڑے ہونے سے روکا۔ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ساتھ ہی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود فیکٹری میں غیر قانونی طور پر کام کیا جارہا ہے۔
وہیں اس حادثے میں مزدور شیرو سنگھ کی موت وہو گئی، جس سے باقی مزدور کافی خوف و ہراس میں ہیں۔
جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج روانہ کیا گیا، جس کی حالت بہتر تھی، اسے چھٹی دے دی گئی اور باقی افراد ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔