ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے مونڈھا پانڈے تھانہ علاقے کے جیت پور گاؤں میں زمین کو لے کر آج دو فریقین کے درمیان تنازعہ ہو گیا، معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان مار پیٹ کے ساتھ فائرنگ بھی شروع ہو گئ،جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق جیت پور بساٹ گاؤں کے رہائشی ریاست پیشہ سے کسان ہیں، کئی سال پہلے انہوں نے پڑوس کے گاؤں سہریا پلاٹ رہائشی منی دیوی سے سات بیگھہ زمین خریدا تھا.جس کے بعد وکی نامی ایک شخص نے ریاست پر منی دیوی سے کم داموں پر زمین خریدنے کا الزام عائد کیا تھا، اسی کو لے کر سہریا پلاٹ گاؤں کا رہائشی وکی اور ریاست کے درمیان کئی سالوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔
اس دوران آج ریاست اپنے بیٹے پھراست کے ساتھ متنازعہ زمین کی جتائی کے لئے گیا ہوا تھا. تبھی وکی اپنے اہل و ایال کے ساتھ موقع پر پہینچ گیا، اور دونوں فریقین کے درمیان بحث ہونے لگی،معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا ساتھ ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کرنے لگے، جس سے ریاست کی گولی لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے ۔
معاملے کی خبر مقامی لوگوں نے پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے ہلاک شدہ شخص کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا، جبکہ دیگر تین زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔