ETV Bharat / state

جونپور: دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک

جونپور میں تھانہ سکرارا علاقہ کے بیبی پور گاؤں میں دو فریق کے درمیان جھگڑا ہوا جہاں ایک عورت کی موت ہو گئی اور دونوں فریق کے جانب سے ایک درجن افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جونپور: دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک
جونپور: دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں دو فریق کے مابین باہمی تنازعہ پر زبردست لاٹھی،ڈنڈے چلے اس خونی جدوجہد میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ ایک درجن کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جونپور: دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک

تمام زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے، مقتولہ کے بیٹے کی بات کا یقین کیا جائے تو دوسرے فریق کے افراد اس کی بہن سے بدتمیزی کر رہے تھے، منع کرنے پر مار پیٹ کیا گیا، جبکہ پولیس اس کو بچوں کے تنازعہ کا معاملہ قرار دے رہی ہے اور 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

سکرارا تھانہ علاقہ کے بیبی پور گاؤں کے رہائشی رام اقبال یادو اور گوری شنکر یادو کے مابین کافی دنوں سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

پیر کی دیر شام گئے اسی بات کو لیکر دونوں فریق میں زبردست لاٹھی ڈنڈے چلنے لگے اس واقعہ میں رام اقبال کے فریق کے ان کی اہلیہ پھولا دیوی، دیپک یادو ، پردیپ یادو، سراوتی دیوی، پریتی یادو ، مندورے یادو زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: گاڑی چور گروہ کے پانچ افراد گرفتار

دوسرے فریق کے شیو پوجن یادو ، کرشنا یادو ،گوری شنکر یادو، سندیپ یادو، ودھیا یادو شدید زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو اسپتال سکرارا پہنچایا گیا جہاں تمام افراد کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال لے جاتے ہوئے پھولا دیوی کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔ جبکہ بیٹے کی بات مانیں تو دوسرے فریق کے افراد اس کی بہن سے بدتمیزی کرتے تھے جس کے لئے منع کرنے پر اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔

وہیں پولیس اس معاملے کو بچوں کے تنازعہ سے متعلق ہونے کی بات کر رہی ہے اور 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.