ETV Bharat / state

Encounter Between Police And Miscreants پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی، دوسرا گرفتار

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 12:28 PM IST

نوئیڈا کے بادل پور تھانے کی پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مبینہ انکاونٹر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فائرنگ میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہو گیا جب کہ کے ایک دوسرے شخص کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں ملزمین کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔ Encounter Between Police And Miscreants

پولیس انکاوکنٹر میں ایک بدمعاش زخمی,دوسرا گرفتار

گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے ضلع نوئیڈا میں ایک بار پھر پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مبینہ انکاوکنٹر کا واقعہ پیش آیا۔ اس مرتبہ ضلع کے بادل پور تھانے علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان دیر رات تصادم ہوا۔ پولیس کی فائرنگ میں انتظار نام کا ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ نسیم نام کے ایک دوسرے شخص کو پولیس نے تعاقب کر کے پکڑ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) راجیو دکشٹ نے بتایا کہ بادل پور تھانے کی پولیس گزشتہ شب ناکہ چیکنگ کر رہی تھی اسی وقت امبیڈکر پارک روڈ کے قریب ایکو اسپورٹ کار میں کچھ لوگوں کو آتے دیکھا گیا۔ مشکوک ہونے پر پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ لوگ رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور اسے گھیر لیا۔خود کو گھیرے ہوئے دیکھ کر دونوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں انتظار ولد رمضان ساکن بڈاگاؤں تھانہ کھیکڑا ضلع باغپت زخمی ہو گیا۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی نسیم ولد مہندی حسن ساکن پٹخاس تھانہ روہٹہ ضلع میرٹھ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case : فائرنگ کرنے والوں کی تلاش میں لکھنؤ پہنچی پولیس، عتیق کے فلیٹ پر چھاپہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ پولیس نے چوری شدہ ایکو اسپورٹ کار برآمد کی ہے جس میں جعلی نمبر پلیٹ، دیسی ساختہ پستول، کارتوس وغیرہ پائے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ ہے کہ زخمی انتظار کے خلاف ڈکیتی، چوری، گینگسٹر سمیت مختلف دفعات کے تحت 13 مقدمات درج ہیں جب کہ نسیم کے خلاف ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔ ان شرپسندوں نے قومی راجدھانی دہلی میں لوٹ مار اور چوری کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.