جہاں انہوں مدرسہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے قرآن مجید کی آیات بھی سنے اور مدرسہ کی لائبریری سے کافی متاثر ہوئے۔
رامپور ضلع انتظامیہ اے کے سنگھ اترپردیش مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والا مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ کے اچانک دورے پر پہنچے۔ انہوں نے مدرسہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ کی لائبریری دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لائبریری علم کا ایک ایسا مرکز ہے جہاں مذہب کو آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے اور کتاب ہی معلومات کا اصل ذریعہ بنتی ہے۔
مدرسہ کے مختلف درجوں میں پہنچ کر ضلع انتظامیہ نے طلباء سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے طلباء کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ یہاں جو کچھ سیکھ رہے ہیں اس کو سماج میں جاکر تبھی بتا سکتے ہیں جب آپ خود دوسری زبانوں سے واقف ہوں گے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے مدرسہ میں قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء سے ملاقات کرکے ان سے قرآن کی آیات بھی سنے جس کا ترجمہ مدرسہ کے پرنسپل مولانا احسان اللہ خاں نے سنایا۔
ڈی ایم کی اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ہوئی ملاقات سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اس دینی مدرسہ کی تعلیمی سرگرمیوں سے مطمئین ہوکر گئے ہیں۔