کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ایک روز میں 1 کروڑ افراد کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔کانگریس کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مرکز ریاستیں اور پرائیویٹ ہسپتال تینوں کووڈ کی ویکسین کو الگ قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔
اس کا خمیازہ ایک روز عوام کو اٹھانا پڑے گا۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت ویکسین کا خرچ خود برداشت کرے۔ اور سبھی کی ٹیکہ کاری مفت کی جائے۔کانگریس کا دوسرا مطالبہ کووڈ-19 کے ویکسینیشن کی سست رفتار پر ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے مرکز کے مطابق 31 مئی تک 21.31 کروڑ افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو گئی ہے۔
جبکہ دونوں خوراک لگوانے والے صرف 4.45 کروڑ افراد ہی ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری کے معاملے میں ملک دیگر ملکوں سے کافی پیچھے ہے۔
ان حالات میں ضروری ہیکہ ویکسینیشن کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ ممکنہ تیسری لہر سے سب کو محفوظ رکھا جا سکے۔