ETV Bharat / state

Gorakhnath Temple:گورکھناتھ مندر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کے معاملہ میں ایک گرفتار

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آتش کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم مبارک علی نے جعلی فیس بک آئی ڈی سے گورکھناتھ مندر کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ سائبر سیل اور صدر کوتوالی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Man held for threat to blow up Gorakhnath temple

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 10:28 AM IST

گرفتار
گرفتار

ریاست اترپردیش کے مہاراج گنج کی صدر کوتوالی پولیس نے گورکھ ناتھ مندر کو مبینہ طور پربم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ملزم نے دوست کے نام پر جعلی ایف بی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

پولیس

Man held for threat to blow up Gorakhnath temple

جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر مبینہ طورپر گورکھ ناتھ مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم نوجوان کو صدر کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دو موبائل اور سم کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔ ملزم کی شناخت مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے بدلہ لینے اور کسی پرانی دشمنی کے کیس میں پھنسانے کے لیے دوسرے شخص کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی بنائی تھی۔ اس کے بعد اسی فیس بک آئی ڈی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا۔

اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آتش کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم مبارک علی نے جعلی فیس بک آئی ڈی سے گورکھناتھ مندر کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ سائبر سیل اور صدر کوتوالی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں ایک فیس بک آئی ڈی پر مبینہ طورپرگورکھ ناتھ مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، اس کے ساتھ اسی آئی ڈی سے قابل اعتراض ریمارکس بھی کیے گئے۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوستوبھ نے اس معاملے کی جانچ صدر کوتوالی پولس اور سائبر سیل کو سونپ دی۔

مزید پڑھیں:مندر کو انسانی بم سے اڑانے کی دھمکی

پولیس اور سائبر سیل کی جانب سے حراست میں لیے گئے مبارک علی سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے بجلی کا بل ادا کرنے کے نام پر بسالت علی سے 40 ہزار روپے ادھار لیے۔ جسے بسالت علی بار بار مانگتا تھا۔ اسے یہ بات بالکل پسند نہیں تھی۔ چنانچہ اسے پھنسانے کے لیے مبارک علی نے بسالت کے نام سے جعلی سیون کارڈ لیا۔ اس کے بعد اس نے فیس بک پر ایک فرضی آئی ڈی بنائی، پھر گورکھ ناتھ مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور قابل اعتراض تبصرہ کیا تاکہ بسالت بری طرح پھنس جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.