ETV Bharat / state

طمنچہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرنے والا شخص گرفتار

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہاتھ میں طمنچہ لے کر سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے آج گرفتار کیا ہے۔ شخص کے قبضے سے ایک عدد ناجائز طمنچہ 12 بور مع دو زندہ کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔

طمنچہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرنے والا شخص گرفتار
طمنچہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرنے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Jan 11, 2020, 7:35 PM IST

دراصل تھانہ گنج رامپور پولیس کی اطلاعات کے مطابق 'رامپور کے کاشی پور آنگا گاؤں کے ایک شخص نے طمنچہ ہاتھ میں لے کر اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ جس میں چار کارتوس چارپائی پر رکھ کر ایک لڑکا اپنے ہاتھ میں طمنچہ لہرا رہا تھا اور طمنچہ کو اوپر اٹھا کر لوگوں کو ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

فوٹو کو ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے گروپوں میں وائرل کرکے سماج کے لوگوں کو ڈرا کر اپنے اثر میں لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس متعلق پولیس نے کارروائی کو انجام دیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے اس شخص کو جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس جانچ رپورٹ کے مطابق 'ملزم سراج ولد بھورا جو کہ کاشی پور آنگا کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں تھانہ گنج رامپور پر مقدمہ نبر 10/20 دفعہ 66 اے اطلاعات و ٹیکنالوجی ترمیمی ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا تھا۔'

آج پولیس اسٹیشن گنج کے ذریعہ ملزم سراج کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے قبضہ سے ایک عدد ناجائز طمنچہ 12 بور مع دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

اس معاملے میں تھانہ گنج رامپور میں مقدمہ نمبر 13/20 دفعہ 3/25 آرمز ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔

Intro:ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہاتھ میں طمنچہ لیکر سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے آج گرفتار کیا ہے۔اس کے قبضے سے ایک عدد ناجائز طمنچہ 12 بور مع دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس متعلق پولیس نے اپنی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔Body:تھانہ گنج رامپور پولیس کی اطلاعات کے مطابق رامپور کے کاشی پور آنگا گاؤں کے ایک شخص نے طمنچہ ہاتھ میں لیکر اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ جس میں چار کارتوس چارپائی پر رکھ کر ایک لڑکا اپنے ہاتھ میں طمنچہ لہرا رہا تھا اور طمنچہ کو اوپر اٹھاکر لوگوں کو ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوٹو کو ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے گروپوں میں وائر کرکے سماج کے لوگوں کو ڈراکر اپنے اثر میں لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس جانچ کی رپورٹ کے مطابق ملزم سراج ولد بھورا جو کہ کاشی پور آنگا کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں تھانہ گنج رامپور پر مقدمہ نبر 10/20 دفعہ 66 اے اطلاعات و ٹیکنالوجی ترمیمی ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا تھا۔
آج پولیس اسٹیشن گنج کے ذریعہ ملزم سراج کو سوار روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے قبضہ سے ایک عدد ناجائز طمنچہ 12 بور مع دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں تھانہ گنج رامپور میں مقدمہ نمبر 13/20 دفعہ 3/25 آرمز ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.