بریلی: اترپردیش کے بریلی میں بھمورا تھانہ علاقے کے باشندہ ایک شخص کو پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کو بغیر اس کےگھر والوں کی اجازت کے ہی بھگا کر شادی کرنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ One Arrested After Marriage with Minor
پولیس نے اتوار کو بتایا کہ بھموری باشندہ برجپال گذشتہ 9ستمبر کو موقع پا کر اپنے دوست کی بہن(17) کو اس کے گھر سے اپنے ساتھ بھگا لے گیا۔ واردات کے وقت لڑکی اپنے گھر پر تنہا تھی۔لڑکی کے اہل خانہ نے اسے کافی تلاش کیا جب وہ نہیں ملی تو 13ستمبر کو گاؤں کے ہی برج پال(20) کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ ہفتہ کی دیر شام پولیس نے لڑکا۔لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔ پیر کو میڈیکل کے بعد لڑکے اورلڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس پی(دیہات) راج کمار اگروال نے بتایا کہ برج پال لڑکی کے بھائی کا دوست ہے۔ اس لئے اس کا لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔ برج پال نے نابالگ لڑکی کو بہلا پھسلا کر گھر سے بھگا کر 14ستمبر کو آریہ سماج مندر میں شادی کرلی۔
لڑکی کی ماں کی شکایت پر بھمورا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی جانچ کا آغاز کردیا ہے اور سب انسپکٹر مدن پال کی قیادت میں بھمورا پولیس نے چانڑ پور چوراہے سے لڑکی اوربرجپال کو گرفتار کیا ہے۔ بھمورا تھانہ انچارج پریاگ راج سنگھ نے بتایا کہ اتوار دوپہر دونوں کو میڈیکل کے لئے بھیجا گیا ہے اور آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔
یو این آئی