ETV Bharat / state

Congress Foundation Day: یوم تاسیس پر 200 مزدوروں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 4:57 PM IST

کانگریس پارٹی کے 137 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 200 مزدوروں نے Around 200 Workers Joined Congress پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

on-the-occasion-of-the-founding-day-200-workers-joined-the-congress
یوم تاسیس پر 200 مزدوروں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی

اتر پردیش کے نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے 137 ویں یوم تاسیس کے موقع پر Around 200 Workers Joined Congress آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش اوانہ ایڈوکیٹ اور سابق مہانگر صدر شہاب الدین کی قیادت میں 200 مزدوروں کو کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

ویڈیو

اس موقع پر شہاب الدین اور دنیش اوانہ نے کہاکہ ہم سب آج یوم تاسیس کے موقع پر گاؤں اور سیکٹر کے گھر گھر جا کر لوگوں کو موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور آمریت کے خلاف باخبر کر رہے ہیں ساتھ ہی پرینکا گاندھی کے وعدے اور عہد نامہ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔'

کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں فیکٹری میں کام کرنے والے 200 مزدوروں نے کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ سابق مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہاکہ ہم کانگریسی ہیں یہ وہ پارٹی ہے جس نے ملک میں جمہوریت قائم کی اور ہمیں اس ورثے پر فخر ہے۔ لیکن آج ملک کا ہر شہری خود کو غیر محفوظ اور خوفزدہ محسوس کر رہا ہے۔ گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لیکن ہم اس کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کی اس سازش کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔'

تقریب میں سابق صدر شہاب الدین، آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش آوانہ ایڈوکیٹ اور راجکمار بھارتی، سینئر لیڈر سلونی سولنکی، ضلع صدر این ایس یو آئی راجکمار مونو، ریاستی جنرل سکریٹری غیر منظم ورکرز کانگریس جاوید خان، سابق جنرل سکریٹری نریندر بھاٹی، سوشل آؤٹ ریچ اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیما، بلاک صدر نیرج آوانہ وغیرہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.