ان دنوں میں خاص کر شیو لنگ پر گنگا جل چڑھانا باعث سعادت سمجھتے ہیں لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مذہبی شہر بنارس سنسان رہا۔
دریائے گنگا کے ساحل پر آباد شہر بنارس کے 84 گھاٹوں پر ساون کے مہینوں میں لاکھوں ہندو عقیدت آتے تھے۔ ساون ماہ کے آغاز سے اخیر تک یہ سلسلہ جاری رہتا تھا مختلف روایات و اقدار کی پاسداری کی جاتی تھی، لیکن ایک طرف جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت متاثر ہے وہیں مذہبی تہوار بھی اس کے بھینٹ چڑھ گئے عقیدت مند اپنے گھروں سے ہی ساون ماہ کی روایت کو ادا کر رہے ہیں۔
وہیں بنارس کے لوگوں کو گزرے ہوئے ایام یاد آرہے ہیں اور ساون کی رونقیں ہیں بنارسی افراد یاد کرکے بتاتے ہیں کہ تاریخ کا وحشتناک ماہ گزر رہا ہے۔
یوں تو بنارس اپنے مذہبی اعتبار سے منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن کچھ ایام میں اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔