ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خواجہ غریب نوازؒ کے عرس پر لنگر کا اہتمام - محرم کمیٹی

محرم کمیٹی کی جانب سے لنگر کا اہتمام نوین سبزی منڈی میں کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سب سے پہلے قرآن خوانی ہوتی ہے. اس کے بعد خواجہ غریب نواز کی نیاز ہوتی ہے۔ اس دفعہ بھی یہ اہتمام ہوا اور اس کے بعد تمام عالم میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔

بارہ بنکی: خواجہ غریب نوازؒ کے عرس پر لنگر کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 1:39 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا قل بھلے ہی اجمیر شریف میں ہو رہا ہو، لیکن اس کے لئے جوش خروش ملک کے کونے کونے میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ 20 برس سے محرم کمیٹی کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی چھٹی کے موقع پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاکہ جو افراد خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ تک نہیں پہنچ پاتے، وہ ان کے وسیلے سے فیضیاب ہو سکیں۔

بارہ بنکی: خواجہ غریب نوازؒ کے عرس پر لنگر کا اہتمام

محرم کمیٹی کی جانب سے لنگر کا اہتمام نوین سبزی منڈی میں کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سب سے پہلے قرآن خوانی ہوتی ہے. اس کے بعد خواجہ غریب نواز کی نیاز ہوتی ہے۔ اس دفعہ بھی یہ تمام اہتمام مکمل ہوئے اور اس کے بعد تمام عالم میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔ بعد میں چولا چاول اور بسکٹ کا لنگر شروع کیا گیا۔

اس موقع پر پروگرام کے کنوینر محرم کمیٹی کے صدر تاج بابا راعئین نے کہا کہ وہ اس پروگرام کو گزشتہ 20 برس سے کرتے آ رہے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ خواجہ غریب نواز کے بھائی چارے، یکجہتی اور محبت کے پیغام کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے وسیلے سے تمام مذاہب اور تمام طبقات کے لوگ فیضیاب ہوں اس کے لئے لنگر میں چھولا چاول اور بسکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ تاکہ کسی بھی شہری کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.