ETV Bharat / state

Cong Distributes Ration Kits in Noida: کانگریس کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 9:09 PM IST

میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی نے 26 ویں روزے کے موقع پر ضرورت مند لوگوں میں خشک راشن کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر کانگریس کمیٹی کے صدر رام کمار تنور نے کہا کہ ہمیں ملک میں اس طرح کے ماحول میں باہمی بھائی چارے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ Congress Distributed Ration Kits

On the 26th day, the Congress distributed ration kits among the needy
کانگریس کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم

نوئیڈا: رمضان المبارک کے 26 ویں روزے کے موقع پر نوئیڈا میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی کے صدر رام کمار تنور نے کانگریس پارٹی ہیلپ ڈیسک کے ذریعے ضرورت مند لوگوں میں خشک راشن کٹس تقسیم کیں، جس میں مرکزی کردار کانگریس پارٹی کے رہنما اشرف خان نے ادا کیا۔ Congress Distributed Ration Kits

اس موقع پر رام کمار تنور نے کہا کہ ہمیں ملک میں اس طرح کے ماحول میں باہمی بھائی چارے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور تمام مذاہب کے تہواروں کا احترام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر رام کمار تنور، صدر نوئیڈا کانگریس، نائب صدر نوئیڈا کانگریس رضوان چودھری، انور ملک، آصف منصوری، دھرمیندر چودھری موجود تھے۔ یاسمین، سائرہ، سیما خاتون، خوشبو، روینہ، اختری بیگم، افسانہ خاتون، چاندنی، سجو خاتون، سہانہ خاتون، رضیہ خاتون، روشن، مسرت، روزون خاتون، زاہدہ، زینب، بلقیش وغیرہ کو اشیا خوردونوش تقسیم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.