ETV Bharat / state

'بی جے پی کے دور حکومت میں اب برہمن طبقہ بھی محفوظ نہیں'

اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پسماندہ ، دلت اور کمزور طبقات کے ساتھ قتل، ڈکیتی، عصمت دری کے واقعات منظرعام پر آ رہے تھے، لیکن گزشتہ کچھ مہینوں سے برہمن معاشرہ بھی ان واقعات کی گرفت میں آگئے ہیں۔

اوم پرکاش راج بھر
اوم پرکاش راج بھر
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر ہفتے کے روز غازی پور پہنچے، جہاں نہوں نے ضلع کے علاقے چندن واہا میں کارکنان سے خطاب کیا۔

اوم پرکاش راج بھر

اس دوران انہوں نے یوگی حکومت کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے دعوؤں پر سوال اٹھایا، انہوں نے کہا کہ 90 فیصد پاگل یوپی اسمبلی کے ایوان میں بیٹھے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ملک کا سب سے بڑا جھوٹا رہنماء قراردیا۔

راج بھر کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت میں پسماندہ ، دلت اور کمزور طبقات کے ساتھ قتل، ڈکیتی، عصمت دری کے واقعات منظرعام پر آ رہے تھے، لیکن پچھلے کچھ مہینوں سے برہمن معاشرہ بھی ان واقعات کی گرفت میں آگئے ہیں۔

اوم پرکاش نے وزیراعلیٰ یوگی کے سرکاری ملازمتوں میں پانچ سالہ معاہدہ نظام متعارف کروانے پر نکتہ چینی کی۔

انہوں کہا کہ یوگی حکومت میں نائب وزیراعلی کیشیو پرساد موریہ اسے زبان مخالف قرار دے رہے ہیں۔

راج بھر نے کہا کہ جب نوجوانوں نے پوری طاقت کے ساتھ اس معاملے کے خلاف احتجاج کیا تو حکومت نے راہ فرار اختیار کر لیا، حکومت نے اس معاملے سے یو ٹرن لے لیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے رہنما ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.