سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلاندھی نیتھانی نے بتایا جمعرات کی رات سعادت گنج علاقے میں دبيرالدولہ پھاٹک چوپٹياکے کپڑے کے کاروباری 70 برس کے ہلال اور 65 برس کی ان کی اہلیہ بلقس کو بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلاندھی نیتھانی نے جمعہ کے روز اس بات کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر کانپور رہنے والے مسٹر ہلال اپنی بیوی کے ساتھ سعادت گنج علاقے میں دبير الدولہ پھاٹک چوپٹيا میں کرایہ کے مکان میں رہتے تھے، ان کی چوک علاقے میں چکن کے کپڑوں کی دکان تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک بیٹی ہے جو آسٹریلیا میں ڈاکٹر ہے، مسٹر ہلال اور ان کی بیوی اگست ماہ میں ہی بیٹی کے پاس سے لکھنؤ آئے تھے، ان کے دو بھائی ممبئی جبکہ باقی خاندان والے لکھنؤ میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
پڑوسیوں کے مطابق رات آٹھ بجے وہ دودھ لے کر آئے تھے، پولیس کو واقعہ کی اطلاع رات تقریباً دس بجے ملی۔
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو ٹراما سینٹر لے گئی، جہاں ڈاكٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ گھر میں سامان پھیلا پڑا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ جوڑے کے قتل کا مقصد کیا تھا۔
خیال رہے کہ مسٹر ہلال کی بیٹی اورخاندان کے دیگر افراد کو اطلاع دیدی گئی ہے، جبکہ پولیس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔