ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں انتظامیہ نے ضلع سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ٹیم کی ذمہ داری ہوگی کی وہ گاؤں میں صبح۔ شام اچانک معائنہ کر کے یہ بھی دیکھے گی کہ کوئی شہری کھلے میں بیت الخلا تو نہیں کررہا ہے۔ ٹیم کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایک-ایک کنبے سے ملے اور بیت الخلاء کی تصدیق کرے۔ گاؤں کوکھلے میں بیت الخلاء سے پاک کرنے کے لئے مقامی افراد کو آگاہ کرایا گیا ہے یا نہیں اس بارے میں بھی تحقیق کرے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو گرام پنچایتوں کے ترقی کے لئے آبادی کے حساب سے سالڈ لکویڈ ویسٹ مینجمنٹ وغیرہ کے کاموں کے لئے انتظامیہ کو ڈی پی آر بھیج کر رقم دستیاب کرانے کی پہل کرے گا۔
محکمہ کی منشی ہے کہ گرام پنچایتیں بیت الخلاء کے حوالے بہتر مظاہرہ کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ سہولت دستیاب کرائی جا سکے۔ دو اکتوبر 2014 سے شروع 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت ضلع کے 1540 ریونیو گرام دو اکتوبر 2019 میں او ڈی ایف کی تصدیق ہو چکے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ راگھویندر کمار دویدی نے بتایا کہ ٹیم اگلے ہفتے سے جانچ کرے گی جس کی رپورٹ ملنے پر جن گاؤں کا کام میعار کے مطابق ملے گا وہاں اضافی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔ کام پورا نہ کرنے والوں کی جواب دہی طے کرتے ہوئے اضافی رقم سے محروم کرتے ہوئے کاروائی بھی کی جائے گی۔