ETV Bharat / state

بارہ بنکی:6 نکاتی مطالبات کو لیکر او بی سی مورچے کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اشٹریہ پچھڑا ورگ (اوبی سی) مورچہ کی جانب سے ایڈشنل پرسنل سکریٹری امرسنگھ پٹیل کی بحالی اور نئے زرعی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا اور چھ نکاتی مطالبات کا میمورنڈم بھی دیا گیا۔

او بی سی مورچے کا احتجاج
او بی سی مورچے کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:55 PM IST

بارہ بنکی میں آج او بی سی مورچہ کی جانب سے ایڈشنل پرسنل سکریٹری امرسنگھ پٹیل کی بحالی، او یی سی طبقوں کے ساتھ نہ انصافی اور ظلم، ریاست میں تشکیل ہو رہی نئی فورس اور نئی زرعی بل کے خلاف جم کر احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔

بارہ بنکی:6 نکاتی مطالبات کو لیکر او بی سی مورچے کا احتجاج
بارہ بنکی کے گنا دفتر میں احتجاج کر رہے اوبی سی مورچہ کے کارکنان کا الزام ہے کہ ایڈیشنل پرسنل سکریٹری امر سنگھ پٹیل کو ریاستی حکومت نے ذات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کا الزام ہے کہ جب سے بی جے پی کی اقتدار میں آئی ہے تب سے او بی سی طبقے کے لوگوں پر ظلم اور نہ انصافی میں اضافہ ہے۔او بی سی مورچہ ریاست میں بن رہی نئی پولیس فورس سے بھی مطمئن نہیں ہے۔

مورچہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فورس کی تشکیل سے عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہو گی اور اس کا سیاسی استعمال کیا جائے گا۔ اس کےساتھ مورچہ نے نئے زرعی بل کی بھی مخالفت کی ہے۔ مورچہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.