میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں رہنے والی یہ طالبہ تائیکونڈو کی نیشنل کھلاڑی ہے جس نے کھیل میں چاندی سے لے کر طلائی تمغہ تک حاصل کیا ہے۔
اس کا الزام ہے کہ ان کی ماں جسم فروشی کے لیے انہیں مجبور کر رہی تھی طالبہ کا کہنا ہے کہ ایک دن ماں فلم کی شوٹنگ پر گئی تھی اسی دوران گھر میں اس کے بھائی نے اس سے ریپ کرنے کی کوشش کی۔
متاثرہ کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے چنگل سے خود کو آزاد کرنے کے لیے اس نے ایک سماجی کارکن کا سہارا لیا جس نے تھانے لساڑی گیٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیشی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے طالبہ کا الزام سراسر غلط ہے اور اس کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے سازش کی جارہی ہے۔