ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں 'تغذیہ پکھواڑے' کا آغاز

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر تغذیہ مہم کے تحت 'ہر گھر پوشن تہوار' کی تھیم پر تغذیہ پکھواڑے کا آغاز ہوا۔

تغضیہ پکھواڑے کا آغاز
تغضیہ پکھواڑے کا آغاز
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 12:04 AM IST

رسولی پی ایچ سی میں سی ڈی او میدھا روپم نے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا۔ اس پکھواڑے کے تحت پہلی دفعہ عورتوں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور تغذیہ کی کمی سے دور رکھنے کے لئے مردوں کی حصہ داری طئے کی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

افتتاحیہ تقریب میں محکمہ صحت اور محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے صحت میلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین سے متعلق مسائل پر ان کی کاؤنسلنگ کی گئی اور ضروری اشیاء بھی تقسیم کی گئی، کیوں کہ اس پروگرام میں مردوں کی حصہ داری بڑھائی جانی ہے۔ اسلئے مردوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

پروگرام میں بہتر کام کرنے والی تین آنگن واڑیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

اس موقع پر رکن پارلیمان نے وہاں موجود تمام افراد کو تغذیہ کے لئے حلف بھی دلایا۔ پروگرام میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے وہاں موجود مردوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے کاموں میں شریک ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.