ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار کی شام محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 1893 تک پہنچ گئی۔
ان میں سے 327 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، جبکہ اب تک 30 افراد دم توڑ چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں ریاست بھر میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1516 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کل متاثرہ مریضوں میں سے 1052 مریض تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
- یو پی میں اب تک کورونا سے متاثرہ ممالک سے 203106 مسافر اتر پردیش واپس آئے ہیں۔
- ان میں سے 112404 مسافروں کو مشاہدے میں رکھا گیا ہے۔
- اب تک 19204 افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ہیں۔
- انسٹیٹیوشنل کوارنٹائن کے تحت 11363 افراد کو رکھا گیا ہے۔
- ابتک 90702 افراد نے 28 دن کی ریزرویشن مدت پوری کرلی ہے۔
- کورونا وائرس کے لئے ریاست بھر میں اب تک 61799 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
- ان میں سے 58492 نمونے کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں، 984 نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹز آنا باقی ہیں۔