ETV Bharat / state

اچھی خبر: مئو میں کورونا کیسز میں کمی

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا مثبت معاملوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے جس کے بعد سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی وارڈ میں مریض کافی تعداد میں علاج کرانے آ رہے ہیں۔

مئو میں کورونا معاملے کی تعداد میں کمی درج کی گئی

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:49 PM IST

مئو ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے. ڈاکٹروں کے مطابق پہلے کے مقابلے اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کم سامنے آ رہے ہیں. اسپتالوں کو سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق پہلے سینیٹائز کیا جا رہا ہے.

مئو میں کورونا معاملے کی تعداد میں کمی درج کی گئی

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی اپنے معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔یہاں مریضوں کا علاج کورونا پیرئڈ سے پہلے کی ہی طرح کیا جا رہا ہے۔او پی ڈی میں مریض کافی تعداد میں علاج کے لئے آ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی تقریباً دو ماہ تک سرکاری اسپتال اپنی او پی ڈی کی خدمات شروع نہیں کر پائے تھے. اس وجہ سے لوگ اپنا علاج سرکاری اسپتالوں میں کرانے سے قاصر تھے۔لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے ایمرجنسی خدمات تو جاری رکھی تھی، لیکن بقیہ تمام اسپتالوں کی طرح مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں بند تھا.

ڈاکٹر ایس این آریہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں جس طرح کا خوف دیکھا جارہا تھا وہ خوف اب کم ہے، اب لوگ سرکاری انتظامات پر بھروسہ کر پارہے ہیں۔اب لوگ پہلے کے مقابلے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہین۔لوگ سختی کے ساتھ ماسک پہننے اور صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھ رہے ہیں، اسلیے کورونا معاملے میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.