ETV Bharat / state

First Juma Of Ramzan آصفی مسجد لکھنؤ میں ہزاروں روزہ داروں نے نماز جمعہ ادا کی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:17 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو آصفی مسجد لکھنؤ میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ نائب امام جمعہ مولانا سید سرتاج حیدر زیدی نے امامت کے فرائض انجام دیے. امام جمعہ مولانا کلب جواد کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نائب امام نے جمعہ کی امامت کی۔

ماہ رمضان کا پہلا جمعہ:آصفی مسجد میں روزہ داروں کی بڑی تعداد میں نماز جمعہ میں شرکت

لکھنؤ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں دارالحکومت لکھنو میں واقع آصفی مسجد سمیت مختلف مساجد میں روزہ داروں نے بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کی۔ آصفی مسجد لکھنؤ میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے نماز جمعہ میں شرکت کی ۔نائب امام جمعہ مولانا سید سرتاج حیدر زیدی نے امامت کے فرائض انجام دیے. امام جمعہ مولانا کلب جواد کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نائب امام نے جمعہ کی امامت کی۔

انہوں نے روزہ داروں کو تقویٰ الہی اور عبادت خدا کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ روزہ فقط بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ خواہشات نفس پر قابوپانابھی روزہ دار کے لئے ضروری ہے ۔ ان کا کہنا ہےکہ انسان کے لئے حواس خمسہ کا بھی روزہ ہوتاہے ۔یعنی وہ حواس خمسہ کے ذریعہ بھی گناہوں سے پرہیز کرے اور اپنے اعضاء وجوارح سے کوئی ایساعمل انجام نہ دے جو خداکی مرضی کے خلاف ہو۔ روزہ حرام عمل سے پرہیز کا نام ہے ۔جس طرح انسان کھانے پینے سے پورے دن پرہیز کرتاہے اسی طرح حرام عمل کی انجام دہی سے بھی پرہیز کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:Ramzan 2023 روزے داروں کیلئے احتیاطی تدابیر اور غذا کا مناسب انتخاب

مولانا نے کہاکہ روزہ داروں کی فضلیت کے لئے یہی کافی ہے کہ قرآن مجید میں اللہ نے ’’صاحبان ایمان‘‘ کہہ کر ہمیں روزہ کا حکم دیاہے ۔ ماہ رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کرنے کا صلہ جنت ہے ۔ماہ رمضان اخوت اور مساوات کا بھی درس دیتاہے۔مولانانے کہاکہ شریعت نے سحروافطار تو کریں لیکن ضرورت مند بھوکے سوجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.