اس سے قبل یوگی حکومت نے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔
ریاستی حکومت نے ہفتے میں تین دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تمام اضلاع میں سنیچر، اتوار اور پیر کو بازار مکمل طور پر بند رہیں گی۔ حکومت نے یہ قدم کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے اٹھایا ہے۔ اس دوران اسپتال سمیت دیگر ضروری خدمات بلا کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔
گھر سے نکلنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ جن لوگوں کو ضروری کام ہوگا، صرف انہیں ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجزات دی جائے گی۔ لوگ غیر ضروری طور سے گھر سے باہر نہیں نکلیں، اس کے لیے پولیس انتظامیہ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس دوران ویکسینیشن کا کام جاری رہے گا۔