ETV Bharat / state

اب عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: اجے کمار للو

اجے کمار للو نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو حکومت کی پالیسیز کی مخالفت کرنے اور عوام مخالف قوانین کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا حق ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کسانوں کے احتجاج کرنے کے حق کو واضح کیا ہے، پولیس کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کو تحفظ فراہم کرے۔

Now the people want change in the country: Ajay Kumar Lallu
اب عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: اجے کمار للو
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 1:05 PM IST

اجے کمار للو کی دیوبند آمد پر کانگریسی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر واقع گیسٹ ہائوس پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بی جے پی نے کسان مخالف بل پاس کرکے کسانو ں کی کمر توڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان تحریک بی جے پی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

اب عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: اجے کمار للو

اجے کمار للو نے ریاستی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کے نام پر کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے جب کہ مرکز اور ریاستی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی آواز دبانے میں لگی ہوئی ہے، آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا، اس حکومت سے ریاست کا ہر طبقہ پریشان ہوچکا ہے، اب عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو حکومت کی پالیسیز کی مخالفت کرنے اور عوام مخالف قوانین کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا حق ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کسانوں کے احتجاج کرنے کے حق کو واضح کیا ہے، پولیس کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کو تحفظ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دھمکانے اور ان کے پرامن و جمہوری احتجاج کو زبردستی ختم کرانے کی مرکزی اور اترپردیش کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔ درحقیقت اس کی ان کو توقع نہیں تھی، اب یہ مظاہرہ مغربی یوپی کے مختلف علاقوں میں پھیلتا نظر آرہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مظاہرہ میں شرکت کے لئے تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پہلے روز سے ہی کسانوں کے اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ اجے کمار للو نے کہا کہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران دہلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کروایا گیا تاکہ کسان تحریک کو بدنام کرکے اس کے لیڈران کو موردِ الزام ٹھہرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کسان زرعی قوانین سے بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ان کی زمین چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکیلے کسانوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ملک کے ہر شہری کی لڑائی ہے، جس میں کانگریس پارٹی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ کسانوں کے خلاف کسی بھی طرح کی ظلم و زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ڈنڈے اور طاقت کے زور پر عوام اور کسانوں کی تحریک کو کچلنے کا خواب دیکھ رہی ہے لیکن اس حکومت کو معلوم نہیں ہے جب کسان متحد ہوجاتے ہیں تو پھر کوئی حکومت ان کے سامنے ٹِک نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عام بھارتی کی تحریک بن چکی ہے اور یہ تحریک اسی وقت ختم ہوسکتی ہے اگر حکومت کسانوں کو تباہی کی جانب سے دھکیلنے والے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لے۔

اجے کمار للو نے صوبہ کی یوگی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر حکومت چلائی جارہی ہے، جمہوریت کو ختم کرنے کی سیاسی سازش رچی جارہی ہے، صوبہ میں بدعنوانی، غنڈہ گردی عام ہوچکی ہے، بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اس لئے کارکنان ابھی سے مشن 2022ء کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں اور گھر گھر جاکر بی جے پی کی خامیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت کانگریس پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی پہلے روز سے ہی کسانوں کی حمایت کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.