ETV Bharat / state

لکھنؤ: اب صرف اتوار کے روز لاک ڈاؤن

یوگی حکومت نے صوبے کے لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صرف اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے کا دکانداروں نے خیر مقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کی طرح اتوار کو بھی بازار کھولے جائیں۔

now sunday will lockdown in uttar pradesh
دکانداروں نے کیا فیصلے کا خیر مقدم
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:14 PM IST

ملک میں ان لاک 4 کی گائیڈ لائن جاری ہو گئی ہے۔ اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں آج سے میٹرو سروس شروع ہو گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے ساتھ ہی اب ہفتے میں دو دن کے لاک ڈاؤن کے برعکس صرف اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران عبید الرحمان نے بتایا کہ، 'یو پی حکومت کے اس فیصلے سے بڑا فرق پڑا ہے۔ پہلے ہمیں پانچ دن کام کرنا پڑتا تھا، جس وجہ سے کام کا دباؤ بہت ہوتا تھا۔ ہم لوگ دوست، احباب سے ملاقات نہیں کر سکتے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ہمیں امید ہے کہ جلد ہی حکومت بڑی راحت دیتے ہوئے اتوار کو بھی لاک ڈاؤن ہٹانے کا اعلان کرے گی اور سب کچھ پہلے کی طرح معمول میں آجائے گا۔'

رویندر کمار نے بتایا کہ، 'ابھی کاروبار بہت کم ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اب حکومت کا یہ فیصلہ دکانداروں کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم کووڈ۔ 19 گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کو سر انجام دیں گے۔'

سفیان احمد نے کہا کہ، 'حکومت کے اعلان سے راحت ملے گی کیوں کہ زیادہ تر لوگ اپنے پریوار کے ساتھ سنیچر اور اتوار کو ہی باہر کھانے کے لئے نکلتے ہیں۔ موجودہ وقت میں کسٹمر کھانے کے لئے بہت آتے ہیں، زیادہ تر لوگ آن لائن کھانا منگوا لیتے ہیں۔'

ایک طرف جہاں اتر پردیش میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ باوجود اس کے یوگی حکومت نے دکانداروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہفتے میں صرف اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال

ابھی تک سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن رہتا تھا۔ سرکار کے اس فیصلے پر دکانداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی اتوار کا لاک ڈاؤن بھی ختم ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.