ETV Bharat / state

UP Assembly Election: اوم پرکاش راج بھر اب 'اسلم' بن گئے ہیں، ریاستی وزیر کا طنز

مجلس اتحاد الامسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بہرائچ میں سید سالار غازی کے مقبرے پر چادر پوشی کی، جس کے بعد بی جے پی کابینہ کے وزیر انیل راج بھر نے اوم پرکاش راج بھر اور اویسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اوم پرکاش راج بھر اب 'اسلم' اوم پرکاش بن گئے ہیں۔

وزیر انیل راج بھر
وزیر انیل راج بھر
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 2:05 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 3:44 PM IST

مجلس اتحاد الامسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی جانب سے سید سالار غازی کے مقبرے پر چادر پوشی کے بعد ریاست میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ ریاستی حکومت میں کابینہ کے وزیر انیل راج بھر نے اویسی اور سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان لوگوں کے ذریعہ ایک حملہ آور کو اعزاز دینا 'ملک سے بغاوت' جیسا جرم ہے۔

وزیر انیل راج بھر

بنارس کے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے وزیر نے کہا کہ آج بھاگیداری سنکلپ مورچہ کے اوم پرکاش راج بھر اور اسد الدین اویسی نے ملک پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور کا احترام کرتے ہوئے 'ملک سے غداری' کا جرم کیا ہے۔ معاشرہ اس طرح کے فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو راج بھر سماج کی کالونی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہ سیاست میں اپنی خود غرضی سے اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ وہ اپنے اکابرین کی توہین کررہے ہیں اور حملہ آوروں کی تعظیم کر رہے ہیں، جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا ملک اور معاشرے کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج وہ اویسی، مختار انصاری اور افضال انصاری کے ساتھ ساز باز کر رہے ہیں۔ ہمارے خیال میں وہ اسلم اوم پرکاش بن گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کیا کہا جائے؟ اب سماج ایسے لوگوں کو سبق سکھائے گا۔

Last Updated : Jul 9, 2021, 3:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.