ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ اب آیوروید ڈاکٹر بھی کرسکیں گے سرجری

مرکزی حکومت نے آیورویدک ڈاکٹروں کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد اب آیور ویدک ڈاکٹرز عام سرجری اور آرتھوپیڈک سرجری کے ساتھ ساتھ آنکھ، کان اور گلے کی سرجری بھی کر سکیں گے۔

ڈاکٹر سُبھاش شرما
ڈاکٹر سُبھاش شرما
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 8:15 PM IST

سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن کے مطابق اب پی جی طلباء کو سرجری کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔

ڈاکٹر سُبھاش شرما

ابھی تک آیوروید کے طلباء کو صرف سرجری کے بارے میں تعلیم دی جاتی تھی لیکن اس بارے میں کوئی واضح ہدایت نامہ موجود نہیں تھا کہ وہ سرجری کرسکتے ہیں یا نہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق آیورویدک میں پی جی کرنے والے طلباء کو آنکھ، ناک، کان اور گلے کے علاوہ عام سرجری کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

اس تربیت کی مدد سے اب یہ طلباء گلوکووما، موتیابند، چھاتی کی گانٹھ، السر اور معدہ کی بہماری جیسی کئی سرجری کر سکیں گے۔

اس موضوع پر اتر پردیش کے آیورویدک اور یونانی میڈیکل سسٹم کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سُبھاش شرما سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے آیورویدک ڈاکٹروں کا مطالبہ تھا کہ انہیں ايلو پیتھک اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے مساوی درجہ دیا جائے اور ان کی قابلیت کے مطابق انہیں میڈیکل کے شعبے میں بھی کام دیا جائے۔

بریلی میں مینیجمنٹ کے طلبا او ڈی او پی کی مارکیٹنگ کریں گے

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بہت خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا یہ مطالبہ پورا کیا ہے لیکن اس میں انہوں نے یہ شرط رکھی ہیں۔

ڈاکٹر سُبھاش شرما نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے کسی کے کام میں مداخلت نہیں ہوگی بلکہ وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ آیور وید کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.