ETV Bharat / state

کورونا کی جانکاری نہ دینے پر پانچ ہسپتالوں کو نوٹس - للت نارائن ریلوے ہسپتال

اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی جانکاری وقت پر نہ فراہم کرنے والے پانچ ہسپتالوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Notice to five hospitals for not informing Corona Details
کورونا کی جانکاری نہ دینے پر پانچ ہسپتالوں کو نوٹس
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 4:59 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی جانکاری نہ دیے پر ضلع کے پانچ ہسپتالوں کو محکمہ صحت نے نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن ہسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں بابارگھو داس میڈیکل کالج، پینشیا ہسپتال اور للت نارائن ریلوے ہسپتال خاص طور سے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے کورونا متاثرین کا ڈاٹا تیار کرنے کے لئے پورٹل بنایا ہے اسی پورٹل پر یومیہ کورونا وائرس سے متعلق اہم معلومات اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔ اس میں زیر علاج، نئے کورونا متاثرین اور ہوم آئیسولیشن کے علاوہ مرنے والے متاثرین کا ڈاٹا درج کیا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر اپڈیٹ کرنے کی سہولت انتظامیہ نے کووڈ ہسپتالوں کو دے رکھی ہے۔ اس کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ دستیاب کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اس ضمن میں ہسپتال لگاتار لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت متاثرین کا صحیح ڈاٹا وقت سے جاری نہیں کرپارہی ہے۔

اس ضمن میں گورکھپور کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر شری کانت تیواری نے بتایا کہ ہسپتالوں کو بار بار انتباہ جاری کیا جارہا ہے لیکن وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں آخری انتباہ دیا گیا ہے۔ مستقبل میں لاپرواہی ملی تو ہسپتالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.