ETV Bharat / state

اعظم خان کے خلاف قرقی کا نوٹس

رامپور سے پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی ایک مرتبہ پھر مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 11:48 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:28 PM IST

اعظم خاں کے خلاف قڑقی کا نوٹس
اعظم خاں کے خلاف قڑقی کا نوٹس

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی ایک مرتبہ پھر مشکلیں بڑھ گئیں ہیں۔

رامپور کے اے ڈی جے چھ کی خصوصی عدالت نے اپنا ایک حکم سناتے ہوئے اعظم خاں کے خلاف 83 کی کارروائی کا حکم سنایا ہے اور این پی ڈبلیو جاری کیا کیا، ساتھ ہی اس معاملے میں اب آئندہ سماعت کی تاریخ 17 مارچ دی گئی ہے۔

رامپور سے پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی ایک مرتبہ پھر مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں

دراصل آج رامپور کی اے ڈی جے چھ کورٹ میں اعظم خاں کے بیٹے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ، پین کارڈ اور پاسپورٹ معاملے میں تاریخ تھی، لیکن اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم، ان تینوں ملزمین میں سے کوئی بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔

مسلسل عدالت سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ضلع کی اے ڈی جے چھ کورٹ کے جج دھیریند کمار نے رکن پارلیمان اعظم خان کی جائیداد کی قڑقی اور این پی ڈبلیو کا نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل ایک دیگر معاملے میں اعظم خاں کو غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا، اور 82 کی کارروائی بھی کی گئی تھی، جبکہ عبداللہ اعظم کے معاملے میں ضلعی عدالت آئندہ سماعت کی تاریخ 17 مارچ متعین کی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.