ETV Bharat / state

اعظم خان کی مشکلات میں پھر اضافہ، اب رام پور پبلک اسکول کو سات دن میں خالی کرنے کا نوٹس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:28 AM IST

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی مشکلات ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب بی ایس اے نے ان کے رام پور پبلک اسکول کو سات دنوں کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ وارننگ دی گئی ہے کہ اگر اسکول خالی نہ کیا گیا تو انتظامیہ اسے اپنے قبضے میں لے لے گا۔Maulana Mohammad Ali Jauhar Trust District Rampur, Azam Khan in trouble

Notice from BSA to Rampur Public School
Notice from BSA to Rampur Public School

رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان اور ان کے خاندان کے افراد مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ اس کے باوجود اعظم خان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ تازہ معاملہ اعظم خان کی سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر اور رام پور پبلک اسکول سے متعلق ہے۔ اعظم خان کا نجی رام پور پبلک اسکول اسی عمارت کے نصف حصے میں واقع ہے جہاں سماج وادی پارٹی کا دفتر واقع ہے۔ دیر رات 9 بجے، ضلع اسکول انسپکٹر کی طرف سے اعظم خان کے رام پور پبلک اسکول پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا۔ یہ نوٹس منیجر مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ ضلع رام پور کے نام ہے جس میں 7 دن کے اندر اسکول کی عمارت خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، وارننگ دی گئی ہے کہ اگر 7 دن کے اندر عمارت خالی نہیں کی گئی تو انتظامیہ عمارت کو اپنے قبضہ میں لے لے گا۔

Notice from BSA to Rampur Public School
Notice from BSA to Rampur Public School

اعظم خان کے کٹر مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے بھی وزیر اعلیٰ سے اس معاملے کی شکایت کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ 100 کروڑ روپے کی عمارت پر اعظم خان نے صرف 100 روپے کی سالانہ لیز پر قبضہ کیا تھا، جس کا حکومت نے نوٹس لیا ہے۔ اب اعظم خان کا اسکول خالی کرنے کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔ رام پور ضلع میں سماج وادی پارٹی کا دفتر ہے جس کا نام دارالعوام ہے۔ جس عمارت میں یہ دفتر واقع ہے اس میں کبھی مرتضیٰ ہائر سیکنڈری سکول ہوا کرتا تھا، اعظم خان نے یہ عمارت خالی کر کے جوہر ٹرسٹ کے نام پر 100 روپے سالانہ لیز پر لے لی تھی۔ اس کے بعد اعظم خان نے اس عمارت میں اپنا سماج وادی پارٹی کا ضلعی دفتر بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان اور ان کا بیٹا دوسری جیل منتقل، کہا ہمارا بھی انکاؤنٹر ہو سکتا ہے

اعظم خان کے سخت مخالف سمجھے جانے والے بی جے پی کے سٹی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے وزیر اعلیٰ سے اس کی شکایت کی تھی۔ حکومت نے اس بات کو مدنظر رکھا۔ اب اس پر ایک نوٹس ضلع اسکول انسپکٹر نے رات دیر گئے اعظم خان کے رام پور پبلک اسکول پر چسپاں کیا ہے۔ نوٹس میں سات دن میں اسکول خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے عمارت کو خالی نہ کرنے کی صورت میں قبضہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.