ریلوے کے اسسٹنٹ لوکو پائیلٹ مال گاڑی کے گارڈ بنائے جائیں گے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے اسکا حکم جاری کردیا ہے ریلوے ہیڈ کوارٹر نے گارڈ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ حکم جاری کیا ہے جس کی ریلوے ملازم تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر کے اس حکم کی مخالفت میں ناردن ریل مینس یونین نے مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرکے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس حکم کو واپس لے اور اسسٹنٹ لوکو پائیلیٹ کو گارڈ کی ڈیوٹی کرنے کا حکم نہ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپیندر پٹیل بنے گجرات کے نئے وزیراعلیٰ
ناردرن مینس ریلوے یونین کے مرادآباد ڈیویژن سیکریٹری خالد سہیل نے بتایا کہ اگر ہمارا یہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو ہم اپنے احتجاج کو اور بڑے پیمانے پر لے جائیں گے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کو اپنا یہ حکم واپس لینا پڑے گا۔