ETV Bharat / state

آخری مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا آغاز - 2019 elections

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں وزیراعظم نریندر مودی 25 اپریل کو روڈ شو کریں گے اور 26 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

عام انتخابات کے لیے آخری مرحلے کے پرچہ نامزدگی کا آغاز
author img

By

Published : Apr 22, 2019, 7:38 PM IST

انتخاب 2019 کے لیے آخری مرحلے یعنی 19 مئی کو ہونے والے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی کا آغاز ہو گیا۔

22 اپریل کو شہر بنارس جہاں سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی امیدوار ہیں، کچہری کے رائفل کلب میں پرچہ نامزدگی کا دفتر قائم کیا گیا ہے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائفل کلب کو چاروں طرف سے بریکیٹ کیا گیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی امیدواری کی وجہ سے یہ حلقہ حساس قرار دیا گیا ہے اور آج رائفل کلب میں صحافیوں کو بھی داخلہ نہیں دیا گیا۔

وزیراعظم کے بنارس کے پروگرام کے سلسلے میں جب بی جے پی کے معمور گنج واقع دفتر سے رابطہ کیا گیا تو کسی نے کیمرے کے سامنے کچھ کہنے سے انکار کر دیا لیکن دوران گفتگو یہ بات بتائی کہ محترم نریندر مودی 25 اپریل کو سہ پہر 3 بجے شہر بنارس کے لنکا علاقے سے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے اور سب سے پہلے وہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمے کی گل پوشی کریں گے۔

گل پوشی کے بعد ان کا قافلہ اسّی، شوالہ، سونار پورہ، مدن پورہ اور گودولیہ سے ہوتا ہوا دشاشومیدھ گھاٹ پہنچےگا۔

دشاشومیدھ جاکر روڈشو ختم ہو جائے گا اور وزیراعظم گنگا ندی کے کنارے ہر شام ہونے والی گنگا آرتی میں بھی شامل ہوں گے۔

دوسرے دن کے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی شہر بنارس کے ملدہیہ علاقے سے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے اور سردار ولبھ بھائ پٹیل کے مجسمے کی گل پوشی کے ساتھ ان کا قافلہ کچہری جائے گا جہاں وہ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے خطیر رقم جاری کی گئی ہے اور ریلی میں پانچ لاکھ افراد کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

آپ کو بتادیں کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Intro:

Body:انتخاب 2019 کے لیے آخری مرحلے کے پرچہ نام زدگی کا آغاز۔
ملک کے وزیراعظم نریندر مودی 25 کو کریں گے روڈ شو اور 26 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

انتخاب 2019 کے لیے آخری مرحلے یعنی 19 مئی کو ہونے والے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی کا آغاز ہو گیا۔
22 اپریل کو شہر بنارس جہاں سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی امیدوار ہیں ، کچہری کے رائفل کلب میں پرچہ نامزدگی کا دفتر قائم کیا گیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائفل کلب کو چاروں طرف سے بریکیٹ کیا گیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے وزیراعظم کی امیدواری کی وجہ سے یہ حلقہ حساس قرار دیا گیا ہے اور آج رائفل کلب میں صحافیوں کو بھی داخلہ نہیں دیا گیا۔
وزیراعظم کے بنارس کے پروگرام کے سلسلے سے جب بی جے پی کے معمور گنج واقع بی جے پی کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو کسی نے کیمرے کے سامنے کچھ کہنے سے انکار کر دیا لیکن دوران گفتگو یہ بات بتائی کہ محترم نریندر مودی 25 اپریل کو سہ پہر 3 بجے شہر بنارس کے لنکا علاقے سے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے اور سب سے پہلے وہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمے کی گل پوشی کریں گے۔ گل پوشی کے بعد ان کا قافلہ اسّی، شوالہ، سونار پورہ، مدن پورہ اور گودولیہ سے ہوتا ہوا دشاشومیدھ گھاٹ پہنچے گا ۔دشاشومیدھ جاکر روڈشو ختم ہو جائے گا اور وزیراعظم گنگا ندی کے کنارے ہر شام ہونے والی گنگا آرتی میں شامل ہوں گے۔
دوسرے دن کے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی شہر بنارس کے ملدہیہ علاقے سے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے اور سردار ولبھ بھائ پٹیل کے مجسمے کی گل پوشی کے ساتھ ان کا قافلہ کچہری جائے گا اور وہاں پر وہ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے خطیر رقم جاری کی گئی ہے اور ریلی میں پانچ لاکھ افراد کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔
کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.