مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کھتولی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی میں خامیوں سے متعلق بی جے پی اور آر ایل ڈی نے ایک دوسرے کے امیدواروں کو لےکر اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی نامزدگی کو مسترد کیا جائے، جس کے بعد آرو نے دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی شکایات سنیں اور پورے معاملے کی چھان بین کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے دونوں اعتراضات کو دور کرتے ہوئے آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا اور بی جے پی امیدوار راج کماری سینی کے پرچہ جات کو درست قرار دیا۔ 21 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ہے، جس کا عمل مسلسل جاری ہے۔
جہاں کاغذات نامزدگی درست پائے جانے کے بعد راشٹریہ لوک دل کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار، جو صبح سے کنفیوژن کی حالت میں تھے، انہوں نے اب سکون کی سانس لی۔ اس معاملے میں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے معلومات دی کہ دونوں طرف سے بحث سنی گئی، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر جیت سنگھ رائے نے دونوں اعتراضات کو نمٹا دیا اور کل 14 کاغذات نامزدگی کو درست پایا یعنی کھتولی اسمبلی سیٹ پر کوئی بھی نامزدگی خط منسوخ نہیں ہوا۔ Khatauli By Polls 2022
یہ بھی پڑھیں : Muzaffarnagar By Election گٹبندھن کے امیدوار مدن بھیا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا