ETV Bharat / state

نوئیڈا:ابو سلیم کے دو معاون گرفتار

اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ا یس ٹی ایف) نے ممبئی سیریل بم بلاسٹ کے ماسٹر مائند'ڈی کمپنی'کے شاطر رکن ابو سلیم اور امبیڈکر نگر کے شاطر مجرم خان مبارک کے کافی قریبی ساتھی گجیندر سنگھ اور ایک دگیر کو نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نوئیڈا:ابو سلیم کے دو معاون گرفتار
نوئیڈا:ابو سلیم کے دو معاون گرفتار
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 7:23 PM IST

ایس ٹی ایف ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ممبئی سیرئل بلاسٹ کے ملزم'ڈی کمپنی' کے شاطر رکن کے ساتھ پولیس کو کافی دنوں سے مطلوب چل رہے گجندر سنگھ اور اس کے ساتھ سنجے شرما کو بدھ کی رات ایس ٹی ایف نے نوئیڈا سیکٹر ۔20سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ گجندر ابو سلیم و خان مبارک کا پیسہ این سی آر علاقے میں پراپرٹی میں لگانے اور اس گروپ کا دھونس دبا کر رقم وصول کرنے کا کام کرتا تھا۔گرفتار ملزمین کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول اور دیگر کاغذات برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کو گذشتہ کافی دنوں سے ابو سلیم کے گروہ کے مستعد ہونے کی خبریں موصول ہورہی تھیں۔
گرفتار گجندر سنگھ نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ 10ویں فیل ہے۔ اور پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتا ہے۔ اس کے ایک رشتہ دار کی شادی شاطر ملزم سندر بھاٹی کے بھتیجے سے ہوئی ہے۔ سندر بھاٹی سے وہ کئی بار دہلی میں ملا ہے۔ سال 2014 میں ایک شخص کی مدد سے اس کی ملاقات ابو سلیم کے بھائی لکھنؤ باشندہ ابو جیش سے ہوئی اور ابو جیش نے ہی اس کی ملاقات ممبئی میں ابو سلیم سے عدالت میں کرائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.