ETV Bharat / state

نوئیڈا: سہولیات فراہم نہیں ہونے کے خلاف رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

نوئیڈا کے سیکٹر 75 میں فلیٹ کے رہائشیوں نے بلڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سالوں سے بلڈر نے لوگوں کو فلیٹ میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں۔

Protest and resentment against the builder_vis_up_noida_upur10010
نوئیڈا: سہولیات فراہم نہیں ہونے کے خلاف رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 7:15 AM IST

فوٹیک گیٹ وے پلاٹ 10، سیکٹر 75 نوئیڈا کے رہائشیوں نے شام 7 بجے کینڈل مارچ نکال کر بلڈر کے خلاف برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ یہاں کے رہائشی پچھلے ایک ہفتہ سے اپنے انداز سے بلڈر کے خلاف ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ رہائشیوں نے اپنے فلیٹس کی بالکونیوں میں بلڈر کے خلاف بینرز بھی لگا رکھے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ سوسائٹی کو 2010 میں شروع کیا گیا تھا اور 11 سال بعد بھی یہ سوسائٹی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔ لوگ یہاں اپنی بنیادی اور ضروری سہولیات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہاں بجلی کی سپلائی عارضی ہے۔ بورویل کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔ لفٹ 3 کے بجائے صرف ایک لگی ہے اور وہ بھی بغیر کسی سیفٹی ڈیوائس کے۔ جو اکثر خراب رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: یوپی میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے: اسدالدین اویسی

یہاں کے رہائشیوں نے مقامی رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے سے مل کر درخواست کر چکے ہیں۔ یہاں کوئی بچوں کو تنہا نہیں چھوڑتا کیونکہ نالے ہر جگہ کھلے ہیں اور مناسب پارک بھی نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.