ETV Bharat / state

نوائیڈا: جے جے کالونی کے رہائشیوں کو پھر سے یقین دہانی - نویئڈا ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے جے جے کالونی سیکٹر 50 میں جھگی بستی کے بہت سے کچے مکانات کچھ دن قبل اچانگ دھنس گئے تھے جس سے وہاں کے رہائشیوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم اب انہیں سیکٹر 122 میں جنتا فلیٹ ملنے کی امید ہے۔

جے جے کالونی
جے جے کالونی
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 10:33 AM IST

آج ایک میٹنگ میں جے جے کالونی سیکٹر 50 میں کچی آبادی کے رہائشیوں کو سیکٹر 6 نوئیڈا اتھارٹی کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر سنجے کمار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ تمام لوگوں کو بہت جلد سیکٹر 122 میں تعمیر شدہ جنتا فلیٹ فراہم کیا جائیگا۔

جے جے کالونی

تنظیم کے ریاستی صدر رویندر پردھان نے عہدیداروں کو بتایا کہ کافی دنوں سے معاملہ وعدے سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ اس لئے اب کچی آبادی جھگی جھونپڑی والوں کے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔ بصورت دیگر صفائی مزدور غریب اتھان یونین تمام کچی آبادی کے رہائشیوں کو لے کر سیکٹر 122 میں تعمیر شدہ فلیٹوں میں رہنا شروع کردے گی۔

مزید پڑھیں :ممبئی: 'لمبی سیمنٹ چال' کے مکینوں کو مکان خالی کرنے کا فرمان جاری

ساتھ ہی صفائی مزدور غریب اتھان یونین نوئیڈا گوتم بودھ نگر کی صفائی کا کام روک دے گی۔ اور تمام ملازمین اور کچی آبادی کے رہائشی مظاہرے کریں گے۔ جس کے لئے نوئیڈا اتھارٹی خود ذمہ دار ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.