ETV Bharat / state

نوئیڈا: مہنگائی کے مسئلے پر حکومت کے خلاف احتجاج - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ کہ باعث غریب اور متوسط طبقہ پریشان ہے۔ اس مہنگائی سے پریشان ہوکر آئے دن ملک کے مختلف حصوں میں لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں میں بھی لوگوں نے مہنگائی کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:43 AM IST

Updated : Sep 7, 2021, 10:30 AM IST

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں لوگوں نے منہگائی کے ایشو پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ا س سے قبل ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

دراصل اشیائے خوردنی، ایندھن اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مہنگائی کے مسئلے پر سیاسی جماعتیں حکومت کے خلا ف سراپا احتجاج ہیں اور ہر جگہ مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اترپردیس کے نوئیڈا میں بھی احتجاج کا دور جاری ہے۔

احتجاج

حالیہ دنوں گیس سلینڈر میں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف دادری علاقہ کے مختلف گاؤں میں خواتین نے خالی سلینڈر لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سماج وادی پارٹی کے رہنما فقیر چند ناگر بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہر شخص کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ حکومت راحت دینے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلط کرتی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث عوام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی پریشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب گاؤں گاؤں میں جاکر مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ رواں برس 9 مہینے کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں اب تک ایک سو نوے روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور لڑکیاں شامل تھیں۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.